نئی دہلی، 12؍مارچ(آئی این ایس انڈیا )
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اپنے تئیں یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کے لئے
کانگریس پارٹی اور سونیا گاندھی کا آج شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے
شکرگزا ر ہیں۔سنگھ کے تئیں اپنی حمایت کا اظہار کرنے کے لئے کانگریس کی
صدر اور پارٹی کے دیگر اعلی رہنماؤں کے ان کی رہائش گاہ کی طرف مارچ کرنے
کے کچھ دیر بعد سابق وزیر اعظم نے کہا کہ وہ ان رہنماؤ ں کے بہت ہی احسان
مند ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی، سونیا جی اور قومی مجلس
عاملہ کے
تمام اراکین اور سینئر لیڈران میری رہائش گاہ پر آئے اور میرے سا تھ اس
معاملے میں اپنی پوری صلاحیت کے سا تھ جدوجہد کرنے کے حوالے سے یکجہتی کا
مظاہرہ کیا ۔غو ر طلب ہے کہ پٹیا لہ ہاؤس کو رٹ سا بق وزیر اعظم منموہن
سنگھ کو کوئلہ گھوٹالہ معاملے میں ملزم کے طور پر سمن جاری کیا ہے۔اس سے
قبل سونیا گاندھی کی قیادت میں کانگریس کے لیڈروں نے مسٹر سنگھ کی رہائش گا
ہ کی طرف مارچ کیا اور کہا کہ پارٹی کے پاس جو بھی قانونی طریقے ہیں، وہ
ان کے تحت قانونی لڑائی لڑے گی۔